دوستی کی ایک حد ہوتی ہےمیں سکینڈلز سے گھبراتا ہوں،احسن خان

ویب ڈیسک (کراچی):اداکار احسن خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کسی ادا کارکا سکینڈل ایسے ہی نہیں بن جاتا بلکہ دال میں ضرور کچھ کالا ہوتا ہے ،کچھ لوگ خود سکینڈل بنانے کا موقع فراہم کرتے ہیں

اداکار کا کہنا تھا کہ خدا کی ذات کا شکر ہے کہ میرا کبھی کوئی سکینڈل نہیں بنا کیونکہ میں صرف اپنے کام سے کام رکھتا ہوں، شوبز میں دوستیاں ہو جانا انہونی بات نہیں لیکن دوستی کی ایک حد مقر رہے جسے توڑنے پر سکینڈل بنتے ہیں،میں سکینڈلز سے گھبراتا ہوں اورابھی تک میراکوئی سکینڈل نہیں بنا۔