خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق، 226 مزید کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور):محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے،

کورونا وائرس سے صوبے میں اموات کی تعداد 16 سو 95 تک پہنچ گئی، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 226 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 ہزار 9 سو 55 ہوگی، اب تک 55 ہزار 25 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئیں۔