خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک: پشاور :محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے،کورونا وائرس سے صوبے میں اموات کی تعداد 17 سو 02 تک پہنچ گئی.

محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 274افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ،صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 ہزار 2سو 29 ہوگئی،اب تک 55 ہزار 372 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئیں.