798391 1026833800

ایس اوپیز کیخلاف ورزی کرنے پربالی وڈ کے نامورخانز مشکل میں پڑگئے

ویب ڈیسک(ممبئی): بالی ووڈ کے نامور اداکارسلمان خان کے بھائیوں اور بھتیجے کو بیرونِ ملک سے واپسی کے بعد سیدھا گھر جانا مہنگا پڑ گیا۔

دبنگ خان کے بھائی سہیل خان، ارباز خان اور اُن کے بیٹے نروان خان کے خلاف کرونا قوانین کی خلاف ورزی کی شکایت مہانگر پالیکا نامی شہری نے درج کرائی،پولیس نے شہری کی شکایت پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 اور 269 کے تحت مقدمہ درج کرلیا جس میں سہیل خان، ارباز خان اور بیٹے کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ تینوں شخصیات نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔
اداکار سہیل خان ، ان کے بیٹے نروان خان اور ارباز خان 25 دسمبر کو متحدہ عرب امارات سے بھات واپس پہنچے تھے جہاں انہوں نے قانون کے مطابق قرنطینہ ہونے کے بجائے گھروں کو چلے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تینوں افراد کو واپسی پر ممبئی کے تاج ہوٹل میں 14 دن تک قرنطینہ کرنا تھا لیکن یہ 26 دسمبر کی صبح ہی گھر چلے گئے جس کے بعد بریہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے تینوں کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

بی ایم سی کی جانب سے شکایت پر پولیس نے ایک ہفتے تک معاملے کی تحقیقات کیں جس کے بعد اب تینوں کے خلاف قرنطینہ قانون کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،کیس فائل ہونے کے بعد پولیس نے تینوں کو ان کے گھر کے قریب باندرہ کے فائیو اسٹار ہوٹل میں الگ الگ قرنطینہ کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تینوں افراد میں تاحال کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں لیکن ریاستی قانون کے مطابق انہیں 14 روز تک لازمی قرنطینہ میں رہنا ہے۔