afghan for minis

افغانستان نے مچھ میں حملہ آور دہشتگردوں کو دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن قرار دے دیا

ویب ڈیسک (کوئٹہ): بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری کے معصوم کان کنوں کا بہیمانہ قتل، افغانستان نے مچھ میں حملہ آور دہشتگردوں کو دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن قرار دے دیا، افغان وزارت خارجہ کا اپنے سفارتخانے اور قونصلیٹ جنرل کوئٹہ کو خط لکھا، اسلام آباد میں افغان سفارتخانہ اور کوئٹہ قونصلیٹ جنرل کا پاکستانی وزارت خارجہ سے باضابطہ رابطہ،افغان وزارت خارجہ نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں دہشتگردی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کیساتھ دلی ہمدردی ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ تا خزانہ بائی پاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل

افغانستان نے اعلان کیا کہ پاکستان کیساتھ مل کر سانحہ کی تحقیقات کریں گے، سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مہمند،عیسی خیل قوم کے مابین معدنیات پہاڑوں کا تنازعہ حل

افغان وزارت خارجہ نے خط میں مزید لکھا تھا کہ مچھ افسوسناک واقعہ میں 7 افغانی بھی شہید ہوئے، شہداء میں سے 4 کے لواحقین پاکستان میں مقیم ہیں، تین افغان شہریوں کی میتیں شناخت کے بعد وطن بھجوانے کا بندوبست کیا جائے، جسد خاکی کی منتقلی میں افغان سفارتخانہ، کوئٹہ قونصلیٹ، پاکستانی وزارت خارجہ مشترکہ اقدامات اٹھائیں۔