trump

امریکی دارالحکومت میں کرفیو نافذ: پراوڈ بوائز کے سینکڑوں کارکنوں کا کانگرس کے اجلاس کو روکنے کیلئے حملہ

ویب ڈیسک (واشنگٹن)صدر ٹرمپ کی حامی سفید فام انتہاپسند تنظیم پراوڈ بوائز کے سینکڑوں کارکنوں نے کانگرس کے اجلاس کو روکنے کے لیے حملہ کیا،مسلح بلوائیوں نے ٹیلی ویژن چینلوں کے کیمرے اور گاڑیاں توڑ دیں، پینٹاگان زرائع کے مطابق پولیس اور نیشنل گارڈزکی مددکے لیے فوجی دستے روانہ کردیئے گئے ہیں۔

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ڈونلڈٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کانگریس کے اجلاس کو رکوانے کے لیے پارلیمان کی بلڈنگ پر حملے کے بعد شہر میں کرفیو نافذکردیا گیا ہے اور نیشنل گارڈزنے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے. صدر ٹرمپ کی حامی سفید فام انتہاپسند تنظیم پراوڈ بوائز کے سینکڑوں کارکنوں نے کانگرس کے مشترکہ اجلاس جس میں الیکٹرول کالج اور ریاستوں کی جانب سے صدارتی انتخابات کے نتائج کی توثیق کرنا تھی تاہم بلوائیوں کی جانب سے راستوں میں روکاوٹیں کھڑی کرنے کی وجہ سے کانگرس کے کئی اراکین کیپٹیل ہل نہیں پہنچ سکے انہوں نے بتایا کہ پراوڈبوائزکے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کے پاس اسلحہ موجود ہے اور وہ کھلے عام اسلحہ لہراتے امریکی دارالحکومت کے ہائی سیکورٹی زون میں دھندناتے پھر رہے ہیں.
ادھر سینیٹ کے ایک سنیئرراہنماکا کہنا ہے کہ وہ ایکمحفوظ مقامپر ہیں اور اجلاس معمول کے مطابق منعقدہ ہوکررہے گا امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے ایک ٹوئٹرپیغام سامنے آیا ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ پینٹاگان کی جانب سے میٹروپولٹین پولیس اور نیشنل گارڈ کی مدد کے لیے فوجی دستے بھی روانہ کیئے گئے ہیں . عاصف نصیر نے بتایا کہ شہر میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں جبکہ ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ قانون نافذکرنے والے اداروں کے کئی اہلکار زخمی ہیں شہر میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی گاڑیاں کرفیوکے نفاذکا اعلان کرتے ہوئے شہریوں سے گھروں کے اندر رہنے کی اپیل کررہی ہیں .

مزید پڑھیں:  مہنگائی 2برس کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک کا دعویٰ

انہوں نے بتایا کہ کیپٹیل ہل کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے اور ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل کی عمارت میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی ہے انہوں نے بتایا کہ واشنگٹن میں کیپٹل ہل کے گردونواح کی سڑکوں پر بلوائیوں اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور بلوائیوں کو منتشرکرنے کے لیے قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے آنسو گیس اور پیپرسپریکا استعمال کیا جارہا ہے.

ادھر امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس اینکا کہنا ہے کہ بلوائیوں کو کیپٹل ہل سے نکال دیا گیا ہے اور ایف بی آئی نے میٹروپولٹین پولیس کی مدد سے عمارت کا بلڈنگ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے تاہم عمارت کے ارگرد موجود وسیع پارک میں بلوائیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جس کے ساتھ پولیس اور نیشنل گارڈزکی جھڑپیں جاری ہیں. امریکی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ پینٹاگان میں اس وقت انتہائی اہم اجلاس جاری ہے جبکہ وائٹ ہاس میں بھی اعلی سطحی اجلاس جاری ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ امریکی سیاسی تاریخ کے لیے شرمناک دن ہے جس کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ ذمہ دار ہیں مقامی ٹیلی ویژن چینل کے سنیئررپورٹرجارڈن لوئس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے انہوں نے بتایا کہ بلوائیوں نے کوریج کرنے والے صحافیوں پر بھی حملے کیئے ہیں جبکہ امریکا کے ایک نشریاتی ادارے کے واشنگٹن میں واقع دفتر پر پتھرا کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ تھوڑی دیر پہلے ڈسٹرکٹ آف کولمبیاواشنگٹنکی میئر مورئیل باوزر نے کرفیو کے نفاذکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوائیوں سے سختی سے نمٹا جائے گا انہوں نے بتایا کہ کیپٹل ہل میں توڑپھوڑکرنے کے بعد ٹرمپ کے حامی وائٹ ہاس کے باہر جمع ہورہے ہیں انہوں نے بتایا کہ وائٹ ہاس کے قریب ہی ایک خاتون کو گولی مار کرزخمی کیا گیا ہے جن کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر قانون نافذکرنے والے ادارے کی اہلکار ہیں ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے .

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، امید ہے فارم 45 کو فارم 47 کا رزلٹ نہیں دیا جائیگا، بیرسٹر سیف