ویب ڈیسک: پشاور :خیبر پختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے 8 افراد کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئے ,صوبے میں اموات 1710ہوگئیں.
صوبے میں کورونا کے 307نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں, مجموعی کیسز کی تعداد 60536ہوگئی ہیں, صوبے میں 356افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں,صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 55728ہوگئی ہیں.