112714242 dcc85ccb fbb8 4bf4 9f51 91c14a30afb4 2

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 75 سے متجاوز

ویب ڈیسک(اسلا م آباد): این سی او سی کی جانب سے آج کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 75 ہوگئی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹو میں کوروناکے 2ہزار 482 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ  95 ہزار 75 ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 34 ہزار49 ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر قانون

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا سےمزید 50افراد انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 511 ہوگئی ہے۔

تاہم ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 40 ہزار509 ٹیسٹ کیےگئے ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر 4 لاکھ 50 ہزار 515 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان

رپورٹ کے مطابق پنجاب ایک لاکھ 42 ہزار 835 جبکہ سندھ میں 2 لاکھ 21 ہزار 734، ‏خیبرپختونخوا 60 ہزار 229  اور بلوچستان میں 18 ہزار 300 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں اسلام آباد میں 38 ہزار 687، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874 اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 416 ہوگئی ہے۔