lll 12

وزیرِ اعظم عمران خان سے معروف ترک ڈارمہ سیریل ارتغرل کی بانی ٹیم کی ملاقات

ویب ڈیسک :وزیرِ اعظم عمران خان سے معروف ترک ڈارمہ سیریل ارتغرل کی بانی ٹیم کی کمال تیکدین کی سربراہی میں ملاقات، ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور ترک اور پاکستان کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی.

ملاقات میں ترکی اور پاکستان کے تعاون سے تحریکِ خلافت کے برصغیر سے تعلق رکھنے والے مشہور کرداد ترک لالہ پر مجوزہ ٹیلی ویژن سیریز پر تفصیلی گفتگو،

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے اجلاس کو ترک لالہ کے تحریک خلافت کیلئے اہم کردار اور ترکی میں انکی اہمیت کے بارے آگاہ کیا، مزید پاکستانی نوجوان نسل کو اپنے تاریخی ہیروز سے آگاہی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی.

کمال تیکدین نے وزیرِ اعظم کا پاکستان میں ترک ڈراموں کو نشر کرنے کا اقدام قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردگان کا ویژن ایک ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے اسکی نوجوان نسل کو اپنی تاریخ اور اپنی تقافت سے آگاہی ہونا نہایت ضروری ہے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا شانگلہ حملے میں چینی شہریو ں کی ہلاکت پراظہار افسوس

اسکے علاوہ انہوں نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ ہر سال 30 جون کو ترکی میں ترک لالہ کے احترام میں انکا قومی دن منایا جاتا ہے، ترک لالہ پر بننے والی ٹیلی ویژن سیریز نہ صرف تحریکِ خلافت کے بارے نوجوانوں کو آگاہی دے گی بلکہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات میں نئے باب کا اضافہ کرے گی.

مزید یہ کہ ترکی کی ٹیم پاکستان حکومت کے اس منصوبے میں تعاون سے انتہائی خوش ہے اور یہ تقافتی میدان میں دونوں ملکوں میں مماثلت کو اجاگر کرکے لوگوں کے تعلقات مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا.

وزیرِ اعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی ڈرامے 80 کی دہائی تک پوری دنیا میں اپنی پہچان آپ تھے، پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو مقامی تقافت کے فروغ کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مغرب سے مرعوب نوجوان نسل کو اپنی اصل تقافت سے آگاہی دی جا سکے اور ایسی معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکے جس سے ہمسایہ ممالک کی نئی نسل مغربی مواد نشر ہونے کی وجہ سے دوچار ہے.

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری معیاری مقامی پیکشیں نشر کرے تو نہ صرف یہ ترقی کرے گی بلکہ یہ نوجوان نسل کو سطحی اور گلیمرائزڈ نشری مواد کا متبادل فراہم کرے گی جس کو پزیرائے ملے گی جیسا کہ ارتغرل کے معاملے میں دیکھنے میں آیا.

مزید وزیرِ اعظم نے کہا کہ برصغیر میں مسمانوں کا اقتدار سنہری دور تھا مگر افسوس کہ نوجوان نسل کو اسکے بارے معلوم نہیں، کوشش کی جائے کہ اس سنہری دور پر فلم اور ڈرامہ بنا کر پراپوگینڈا کرنے والوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے، اسکے علاوہ وزیرِ اعظم نے منصوبے کو سراہتے ہوئے حکومت کے طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی.