گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 215 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں کورونا کے 215 نئے کیسز، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 60751 ہوگئی ہے، صوبے میں کورونا سے 8 افراد جان بحق ہوئے ہیں، کورونا سے ہونے والی اموات 1718 ہوگئیں ہیں۔

ضلع پشاور سے 4,نوشہرہ 1,مردان 1,ایبٹ آباد 1,اور ایک شخص ہری پور میں کورونا سے زندگی کی بازی ہار گیا ہے، صوبے میں کورونا سے صحت یابی کی شرح بھی بڑھنے لگی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 200 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، صحت یاب افراد 55928 ہوگئے ہیں۔