coronavirus 1

کورونا وائرس کی دوسری لہر،مزید 48 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 435 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 48 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 3 ہزار 313 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 558 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 510 ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 369 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 70 لاکھ 2 ہزار 706 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 124 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 285 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 53 ہزار 828 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار 536 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 710 ہو گئیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 22 ہزار 999 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 670 ہو گئیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال کے سامنے دوسری اجتماعی قبر دریافت

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 43 ہزار 511 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 221 ہو گئیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں مثبت کیسز کا تناسب 6.35 فیصد ہے، سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 17.06 فیصد ہے، پشاور میں 12.59 فیصد، حیدر آباد میں 10.95 فیصد رہی ہے۔

ملک میں کورونا کے 2 ہزار 285 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،آزاد کشمیر میں کیسز کا تناسب 6.39 فیصد، بلوچستان میں 2.80 فیصد رہا،گلگت بلتستان میں شرح 1.28، اسلام آباد میں 3.45 فیصد رہا۔

رپورٹ کے مطابق کے پی میں کیسز کی شرح 5.50, پنجاب میں 4.57 فیصد ہے،سندھ میں کیسز کی شرح 10.15 فیصد ریکارڈہوئی ہے۔