ٹام اینڈ جیری مزاحیہ فلم فروری میں سنیما گھروں کی زینت بنےگی

ویب ڈیسک :دنیا بھر میں مشہور بلی اور چوہے کی شرارتوں، دوستی اور دشمنی سے بھرپور کارٹون سیریز ٹام اینڈ جیری اب بڑے پردے کی زینت بننے جارہی ہے۔

بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ ’’ٹام اینڈ جیری‘‘ گیارہ فروری کو سلور اسکرین پر دھوم مچائیں گے،اس فلم کا پہلا ٹریلر گزشتہ سال نومبر میں جاری کیا گیا تھاجس کے بعد فلم کی ریلیز کا اعلان 2021 کے لئے کیا گیا تھا۔

فلم میں ٹام اینڈ جیری کو اصل دنیا اور اداکاروں کے درمیان شرارتیں کرتا دکھایا جائے گا، فلم کا کچھ حصہ اینی میٹڈ بھی ہےفلم کے ٹریلر کو بےانتہا پسند کیا جارہا ہے اور دنیا بھر میں موجود ٹام اینڈ جیری کے مداح فلم کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔