کورونا بےلگام ، مزید 40افراد جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)کورونا کی دوسری لہرکے وارجاری،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،جبکہ2007 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں اب تک 10 ہزار 568 اموات ہوئیں ہیں۔

این سی او سی رپورٹ کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار898 کورونا ٹیسٹ کیےگئے، اب تک 70 لاکھ 43 ہزار 604 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکےہیں،ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 517 ہوگئی،
صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 445 ہےفعال کیسوں کی تعداد 33 ہزار 474 ہے۔

سندھ میں 2 لاکھ 24 ہزار 4، پنجاب ایک لاکھ 44 ہزار111 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں خیبرپختونخوا 60 ہزار 751، بلوچستان میں 18 ہزار 351 کیس رپورٹ،اسلام آباد 38 ہزار 970، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 451 ہوگئی ہے۔