e0370028 2321 4758 b0e9 0c115aa5d477

جنوبی وزیرستان کی معاشی اور سماجی زندگی میں بہتری لانے کے لیے احساس پروگرام کیلئے سروے شروع کرینگے۔ ثانیہ نشتر

ویب ڈیسک (جنوبی وزیرستان): ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا دورہ وانا تنائی، دورے کے موقع پر احساس پروگرام کا افتتاح کیا مقامی لوگوں سے بات چیت کی، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے جنوبی وزیرستان وانا کا مختصر دورہ کیا اس موقع پر تنائی کے مقام پر احساس پروگرام کے سروے کا افتتاح کیا اور ایک گھر کا دورہ بھی کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے نمائندہ وفد بخت نواز کے سربراہی اور دیگر کارکنوں نے مہمانوں کا استقبال کیا، بخت نواز اور رومان روایتی لباس (گانڑخت) تحفہ میں پیش کیا گیا. اس موقع پر ملک گلاب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرستان کے لوگ ہر لحاظ سے پسماندہ ہیں، مزید پسماندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے موجودہ حکومت قلیدی کردار ادا کریں.
اس موقع پر معاون خصوصی وزیراعظم ثانیہ نشتر نے خطاب میں کہا کہ جنوبی وزیرستان کی معاشی اور سماجی زندگی میں بہتری لانے کے لیے احساس پروگرام کا جامع سروے کیا جائیگا جس سے یہاں کے غرباء اور مستحقین کو سروے میں شامل کیا جائیگا، لڑکیوں کے سکول میں داخلہ پر ماہانہ سکالرشپس اور انڈر گریجیویٹ سکالرشپس پروگرام کا حصہ ہیں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع میں مختلف قسم کے پروگرام شروع کرینگے جس سے غریب عوام استفادہ لے سکتے ہیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر بشیرخان بھی موجود تھے اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا دورہ کو عوام نے نیک شگون قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد :میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے