gOVERMENT 750x369 2

وفاقی حکومت اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے احتجاج سےنمٹنےکے لئےمتحرک

ویب ڈیسک(پشاور):وفاقی حکومت اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے احتجاج سےنمٹنےکے لئےمتحرک ہوگئی،وفاقی حکومت کی کلرکس، پنشنرزاور لیبریونینز کے دھرنے سے بچنے کےلئےاقدامات جاری۔

وفاقی وزیر داخلہ نے متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، مراسلہ کے مطابق کلرکس، پنشنرز اور لیبر یونینز کا دھرنا طویل ہو سکتا ہے،پی ڈی ایم دھرنے والوں کو ساتھ مل کر قوت حاصل کر سکتی ہےپی ڈی ایم نے پہلے سے ہی 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی کال دی ہےکلرکس، پنشنرز اور لیبر یونینز نے 12 جنوری کو اسلام کے ریڈ زون میں دھرنے کی کال دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت و دیگر سے رپورٹ طلب
مزید پڑھیں:  سونا مزید مہنگا، 24 قراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار سے متجاوز

خیبرپختونخوا میں کلرکس، پنشنرز اور لیبر یونینز کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے5 رکنی کمیٹی وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔