ارجنٹینا میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.0 ریکارڈ

ویب ڈیسک(بیونس آئرس): لاطینی امریکہ کے ملک ارجنٹینا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلہ گذشتہ شب مقامی وقت کے مطابق رات 12:54 بجے ارجنٹینا کے شہر سینٹونیو ڈی لاس کوبریس ، ڈیپارٹمنٹو ڈی لاس اینڈیس کے قریب آیا، زلزے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 199 کلومیٹر تھی۔

فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، زلزلے کے باعث مقامی افراد میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔