بجلی بریک ڈاؤن:لنڈی کوتل میں اب تک بجلی بحال نہ ہو سکی

ویب ڈیسک(لنڈی کوتل) بجلی بریک ڈاؤن، لنڈی کوتل میں اب تک بجلی بحال نہ ہو سکی 05 لاکھ آبادی پر مشتمل علاقہ بجلی سے محروم ہے، بجلی نہ ہونے سے علاقہ مکین سخت مشکلات سے دو چار ہیں۔

علاقے میں پانی کی ٹیوب ویلز بند، پانی کی کمی سے عوام پریشان، بازار میں دکانداروں اور تاجروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دکانداران اور تاجر جنریٹرز استعمال کرنے پر مجبور۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی فوری طور پر بحال کی جائے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی بحالی کے بعد علاقے میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔