عبرت ناک شکست کےبعد قومی ٹیسٹ اسکواڈ آج وطن واپس پہنچے گا

ویب ڈیسک(آکلینڈ ):قومی ٹیسٹ اسکواڈ دورہ نیوزی لینڈ کے بعد آج وطن واپس پہنچے گا، ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت 19کھلاڑی براستہ دبئی شام کو لاہورپہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بیٹنگ کوچ یونس خان، سرفرازاحمد، فواد عالم، شان مسعود اورسہیل خان دبئی سے کراچی آئیں گے۔

واضح رہےقومی کرکٹ ٹیم کو دورہ نیوزی میں ٹی 20سیریزمیں دوایک جبکہ ٹیسٹ سیریزمیں ایک صفرسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔