پاکستان سپرلیگ کےچھٹےایڈیشن کی پلیئرزڈرافٹنگ تقریب آج لاہورمیں ہوگی

ویب ڈیسک (لاہور): پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کی پلیئرز ڈرافٹنگ تقریب آج لاہور میں ہوگی، ڈرافٹنگ میں پہلےکھلاڑی کی پک اسلام آباد یونائیٹڈ کرے گی۔

پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کی پلیئرز ڈرافٹنگ تقریب آج لاہور میں ہوگی، جہاں چھ فرنچائز پلاٹینئیم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹگری سے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔

ڈرافٹنگ میں پہلےکھلاڑی کی پک اسلام آباد یونائیٹڈ کرے گی، آسٹریلیا انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں سمیت چار سو سے زائد کرکٹرز نے پی ایس ایل سکس کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے۔