کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس کرنل عاطف مشتاق کا گزشتہ روز قتل ہونے والے آصف کے گھر کا دورہ

ویب ڈیسک (اورکزئی): کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس کرنل عاطف مشتاق کا گزشتہ روز قتل ہونے والے آصف کے گھر کا دورہ، مقتول آصف کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس نے مقتول کے خاندان کو انصاف دلانے اور ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، دہشت گرد قاتلوں کی فوری گرفتاری پر غمزدہ خاندان نے کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس کا شکریہ ادا کیا، مقتول کے خاندان والوں نے فورسز کیساتھ ہر قسم تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔