5d0c8c7ba78aa

نادیہ جمیل نے کینسر کو شکست دے دی

ویب ڈیسک(کراچی): گزشتہ سال بریسٹ کینسر کو شکست دینے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے 2021 کو خوش آمدید کرتے ہوئے 2020 اور کینسر کو الوداع کہہ دیا۔

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

نادیہ جمیل نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’اسلام و علیکم 2021، الوداع کینسر اور 2020اداکارہ نے لکھا کہ میں اس رب کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے زندگی بخشی، الحمد للہ آج جب سانس لیتی ہوں تو یہ ایک معجزے کی طرح لگتا ہے۔

انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری خوبصورت سوشل میڈیا فیملی کا بھی شکریہ جنہوں نے ہر لمحہ مجھے سپورٹ کیا، جب میں اپنی سوشل میڈیا فیملی کے بارے میں سوچتی ہوں تو میرے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔‘

نادیہ جمیل نے لکھا کہ ’انشا اللہ یہ سال ہمارے لیے خوشیوں سے بھرپور ہوگا۔‘