جمرود:زمینی تنازعہ پر دو قبیلوں کے تصادم کا خظرہ۔ پولیس اہلکار خانداد پوری منیاخیل قوم کی زمین پر قبضہ جما کرمورچہ زن ہو گیا

ویب ڈیسک (جمرود):علاقہ بھگیاڑی ریکالے میں زمینی تنازعہ پر دو قبیلوں کے تصادم کا خظرہ پولیس اہلکار خانداد نے وردی میں پوری منیاخیل قوم کی زمین پر قبضہ جما کر بھاری اسلحہ کے ساتھ مورچہ زن ہو گیا ہے۔

آخترجان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے اس زمین پر 5 لاکھ روپے ضمانت بھی رکھی تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے قبضہ کیا ہے جس کے خلاف ساری منیاخیل قوم کے افراد نکل آئے ہیں جس میں تصادم کا خطرہ ہیں۔ اگر ڈی پی او خیبر اور ڈی سی خیبر نے اس کے خلاف فوری اقدامات نہ کئے تو کوئی جانی و مالی نقصان ہوا تو اس کی ساری ذمہ داری یہاں کی انتظامیہ پر عائد ہو گی۔