جمرود میں سات روزہ پولیو مہم کا آغازکر دیا گیا

ویب ڈیسک (جمرود)جمرود میں سات روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے،پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو دو قطرے پلائیں جارہے ہیں۔

انسداد پولیو مہم کے لیے 254 جمرود جبکہ پورے خیبر میں 921 ٹیمیں تشکیل دے دیں گئیں،ہر ٹیم کے ساتھ سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی پرمعمور ہیں۔

ایس ایچ او کے مطابق سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں

رپورٹ کے مطابق دو لاکھ بارہ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کردیا۔