PDM Karachi 696x392 1

پی ڈی ایم کا انیس جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : پی ڈی ایم کا انیس جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا، انیس جنوری کے بعد احتجاجی مراحل کے لئے اسی روز سٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات کے ہر حلقے میں حکومتی امیدوار کے مقابلے میں پی ڈی ایم کا ایک امیدوار لانے پر غور ہوگا۔

مزید پڑھیں:  نوشکی دہشتگرد حملے میں ملوث4ملزمان گرفتار کرلئے گئے

سینٹ الیکشن میں سیٹوں کے اعتبار سے ایک دوسرے سے تعاون کا فارمولا طے کیا جائے گا، لانگ مارچ کی تاریخ اور استعفوں پر بھی مشاورت ہوگی، اجلاس میں سینٹ الیکشن اوپن ووٹ سے کرانے کے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس پر بھی مشاورت ہوگی، سینٹ الیکشن اوپن ووٹ سے کرانے کی پیٹیشن میں پی ڈی ایم فریق بنے یا نہیں، پر مشاورت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد