بی آر ٹی پشاور میں کام کرنے والے نجی ادارے کے ملازمین کی جانب سے ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی

ویب ڈیسک (پشاور): ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی پشاور میں کام کرنے والے نجی ادارے کے ملازمین کی جانب سے ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی، شہریوں کو بلا تعطل سفری سہولت دینا ادارے کی اولین ترجیح ہے، بی آر ٹی کی جانب سے کنٹریکٹ کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جارہا ہے، سروس کو دوبارہ بحال کردیا گیا۔