جنوبی وزیرستان میں برفباری کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت اضافہ

ویب ڈیسک(جنوبی وزیرستان):جنوبی وزیرستان کے علاقوں رزمک مکین شوال اور مختلف پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سردی کی لہر سے علاقہ مکینوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ،گردنواح پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو آنے جانے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دورداراز پہاڑوں کے رہائشی کیلئے حکومت خصوصی پیکج کا اعلان کریں۔