مہلک وبا کورونا وائرس مزید 41 جانیں نگل گیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): عالمگیر وبا نے دنیا بھر کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، کورونا کی دوسری لہر کے تیز ترین وار جاری ہیں ملک بھر چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 41 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 088 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 71 لاکھ 62 ہزار 626 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 408 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 06 ہزار 701 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ27 ہزار 885 ، پنجاب میں ایک لاکھ 46 ہزار 016، خیبر پختونخوا میں 61 ہزار 648، اسلام آباد میں 39 ہزار 340، بلوچستان میں 18 ہزار 429، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 501 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد34ہزار007ہوگئی ہے، جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 717 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سےایک دن میں 3 ہزار 606 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 61 ہزار 977 ہوگئی ہے۔