نومنتخب امریکی صدرجو بائیڈن نےکورونا ویکسین کی دوسری خوراک لےلی

ویب ڈیسک:نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک بھی لے لی،جو بائیڈن نے 20 جنوری کو ممکنہ ہنگامہ آرائی کے سوال پر کہا کہ انہیں کھلے مقام پر حلف اٹھانے میں کوئی خوف نہیں۔

واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ سال دسمبر میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔