وزیراعظم سے حزب وحدت اسلامی افغانستان کے رہنما کریم خلیلی نے ملاقات کی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم سے حزب وحدت اسلامی افغانستان کے رہنما کریم خلیلی نے ملاقات کی، ملاقات میں پاک افغان تعلقات اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلسل تصادم سے افغان عوام بری طرح متاثر ہوئےہیں، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ مسئلے کے پرامن حل کیلئے تمام فریق مل کر کام کریں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تجارت، معیشت اور عوامی رابطوں سمیت دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانا چاہتےہیں، پرامن اور مستحکم افغانستان تجارت اور علاقائی رابطوں کی نئی راہیں کھولے گا، وزیراعظم نے مسئلے کے مستحکم حل کیلئےبین الافغان مذاکراتی عمل آگے بڑھانے پر بھی زور دیا۔