وزیر اعلی خیبرپختونخوا کل صوابی کا دورہ کرینگے

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کل صوابی کا دورہ کرینگے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں 160 بیڈ کے دو وارڈ کا افتتاح کرینگے۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا و سپیکر قومی اسمبلی نرسنگ کالج کا بھی سنگ بنیاد رکینگے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا و سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ترکئی ھاوس میں ھیلتھ پلس کارڈ کا افتتاح بھی کرینگے۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا تقریب سے بھی خطاب کرینگے، وزیر صحت تیمور جھگڑا و وزیر تعلیم شہرام ترکئی بھی ان کے ھمراہ ہونگے۔