پاراچنار: ٹریفک کے شدید مسائل، حادثات معمول بن گئے

ویب ڈیسک (پارا چنار)پاراچنار میں ٹریفک کے شدید مسائل درپیش ہیں، کم عمر لڑکوں کے ڈرائیونگ سے حادثات معمول بن گئے ہیں، ضلع بھر میں ہزاروں گاڑیوں کے شیشے کالے ہیں ۔

ڈی پی او کرم کے مطابق ٹریفک کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،پولیس اہلکاروں کو با اثر افراد کی ذاتی ڈیوٹی ختم کررہے ہیں۔