کورونا بے لگام،پشاورمیں ایک اورہیلتھ ورکر جان کی بازی ہارگئی

ویب ڈیسک(پشاور): بے رحم کورونا کی دوسری لہر کے وار جاری ، کورونا وائرس سے ایک اور ہیلتھ ورکر جاں بحق ہو گئی ہے۔

ترجمان نرسنگ ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پبلک ہیلتھ سکول حیات آباد کی انسٹرکٹر گلشن اراء کورونا سے لڑتے ہوئے شہید
ہوگئیں ہیں، مرحومہ گزشتہ چار ماہ سے خیبر ٹیچنگ ہسپال میں زیر علاج تھیں، گلشن اراء کی نماز جنازہ اج گیارہ بجے انکے آبائی گاوں پچگی میں ادا کی جائے گی۔