imarn umar

وزیراعظم کا بجلی بریک ڈاون اور وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی کابینہ اجلاس میں بجلی بریک ڈاون سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کیا، جس میں عمر ایوب نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی بریک ڈاؤن ایک انسانی غلطی سے ہوا، غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطا بق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار، وزراء اپنی کارکردگی اور وزارتوں پر گرفت بہتر بنائیں، وزیراعظم عمران خان وزیر توانائی عمر ایوب کی کارکردگی سے بھی ناخوش، شہریوں کے مسائل سے جڑی وزارتوں کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیئے،

مزید پڑھیں:  بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف

کابینہ اجلاس میں سانحہ مچھ اور اسامہ ستی کیس پر بات چیت ہوئی، اسامہ ستی کے والدین حکومتی کارروائی سے مطمئن نہیں تو ہائیکورٹ کے جج سے تحقیقات کروائیں، وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔