240653 041002 updates

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے گھر ننھی پری آگئی

ویب ڈیسک(ممبئی): مایہ ناز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ویرات کوہلی نے اپنے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی خوش خبری سنائی، جس کے بعد مشہور بھارتی جوڑی کو مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ‘ہمیں یہ بتاتے ہوئے پرجوش ہوں کہ ہمارے ہاں آج سہ پہر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، ہم آپ سب کے پیار، دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں’۔

ویرات کوہلی نے بتایا کہ ‘انوشکا اور بیٹی دونوں بلکل ٹھیک ہیں اور ہم زندگی کے اس نئے سبق کی شروعات کرتے ہوئے بے حد شکرگزار محسوس کر رہے ہیں’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس وقت ہماری پرائیویسی کا خیال کریں گے –