الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخابات کیلئے ایس او پیز جاری

ویب ڈیسک (پشاور) خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخابات کیلئے ایس او پیز جاری کر دی گئی ،الیکشن کمیشن نے این اے 45کرم اور پی کے 63نوشہرہ کیلئے ایس او پی جاری کردیئے ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران و ریٹرنگ افسران کو ایس او پیز پر عمل در آمد یقینی بنانی کی ہدایت کی ۔

امیدواروں کوانتخابی مہم کے دوران سماجی فاصلے ہینڈ سینیٹائزر اور فیس ماسک کے استعمال یقینی بنانے کی ہدایت انتخابی مواد کی تقسیم کے دوران بھی پولنگ سٹاف کو فیس ماسک اور سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے۔ ووٹرز اور عملہ پولنگ اسٹیشن میں سماجی فاصلہ اور فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائے۔