برطانیہ: ویکسین کےاستعمال کےباوجود 1243 موت کےمنہ میں چلےگئے

ویب ڈیسک(لندن) :برطانیہ میں کورونا ویکسین کی منظوری اور استعمال کے باوجود گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیماری سے مزید 1 ہزار 243 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مجموعی اموات 83 ہزار سے بڑھ گئی۔

ہوم سیکرٹری نے کہا کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں سے پولیس نمٹے گی۔

ذرائع کےمطابق برطانیہ جنگ عظیم سے اب تک کی سب سے مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہے،1940 کے بعد برطانیہ میں سب سے زیادہ اموات کورونا سے ہوئی ہیں۔