خیبرپختونخوا کے 4 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق۔ 286 نئے کیس رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور):کورونا اعداد و شمار جاری، کورونا وائرس کی دوسری لہر کا وار جاری، خیبرپختونخوا کے 4افراد وائرس سے جاں بحق۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد1752 ہوگئی، 286 مزید افراد کا ایک ہی دن میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 62 ہزار 377 تک پہنچ گئی، ایک ہی دن میں 286 افراد صحت یاب بھی ہوئیں، کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 57 ہزار 313 ہیں۔