نیب گرفتاری سے بچنے کے لئے کیپٹن(ر) کی درخواست ضمانت پر سماعت

ویب ڈیسک(پشاور):نیب گرفتاری سے بچنے کےلئے کیپٹن(ر) درخواست ضمانت کی سماعت آج ہوگی،سماعت جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس اعجاز انور مشتمل بینچ کرے گی۔

کیپٹن(ر) صفدر پر آمدن سے زائد اثاثوں اور حلقہ کے فنڈ میں خردبرد کا الزام ہے،نیب خیبر پختونخوا میں کیپٹن صفدر کے خلاف انکوائری چل رہی ہے،انکوائری کے دوران گرفتاری سے بچنے کےلئے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی گئی ہے۔