وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان آج ضلع صوابی کا دورہ کریں گے

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان آج ضلع صوابی کا دورہ کریں گے،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور صوبائی وزیر شہرام تراکئی بھی ہمراہ ہونگے۔

وزیراعلی باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں 160 بیڈز پر مشتمل نئے میڈیکل وارڈ کا اور انسداد پولیو مہم کا افتتاح کریں گے،محمود خان صوابی میں صحت کارڈ پلس کی توسیع کا بھی اجراء کریں گے، اس سلسلے میں تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔