وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات

ویب ڈیسک :آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

وزیر خارجہ نے آزربائیجان کے سرحدی علاقوں کو آرمینیا کے ناجائز قبضہ سے واگزار کروانے پر آزربائیجان کے وزیر خارجہ کو مبارکباد دی، آزربائیجان کے وزیر خارجہ نے آزربائیجان اور آرمینیا کے مابین حالیہ سرحدی تنازعہ میں آزربائیجان کی بھرپور حمایت پر پاکستان کی قیادت اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور آزربائیجان کے مابین دو طرفہ تجارت، زراعت، تعلیم، صنعت اور ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے پر اتفاق۔