پشاور میں گداگروں، منشیات کے عادی افراد کیخلاف حکومتی آپریشن جاری

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں گداگروں، منشیات کے عادی افراد کیخلاف حکومتی آپریشن جاری ہے، سوشل ویلفیئر آفیسر کے مطابق آپریشن میں 587 گداگروں کو گرفتار کیا گیا، جن میں 90 خواتین اور 497 مرد شامل ہیں، گیارہ سو منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کر لیا ہے، آپریشن محکمہ سماجی بہبود کے سپیشل سکواڈ اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کی، ایک سو دس منشیات کے عادی افراد کو بحالی سنٹر شفٹ کیا، آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا، شہری آپریشن میں تعاون کریں۔