کورونا وائرس کی دوسری لہر،مزید55 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد): ملک بھر میں کورونا وائرس سےایک دن میں 55 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 450 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 72 لاکھ 02 ہزار 076 ہوگئی ہے۔

این سی او سی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 123 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 08 ہزار 824 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ28 ہزار 949 ، پنجاب میں ایک لاکھ 46 ہزار 525، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 018، اسلام آباد میں 39 ہزار 462، بلوچستان میں 18 ہزار 467، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 521 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد33ہزار102ہوگئی ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 55 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 772 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا سےایک دن میں 2 ہزار 973 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 64 ہزار 950 ہوگئی ہے۔