news 1609493532 1365

خیبرپختونخوا کے سرکاری جامعات مالی بحران کی زد میں

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا کے سرکاری جامعات مالی بحران سے دوچار ہیں،ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مالی مشکلات سے نکلنے کے لئے تمام یونیورسٹیز کو نیا ہدایات نامہ جاری کردیا ۔

ہدایت نامہ کے مطابق یونیورسٹی تمام نئی بھرتیان اپنے پے سکیل کے ساتھ کرے ،نئی بھرتیوں کے لئے پنشن نہیں ہوگیجامعات کی زیرنگرانی سکول فیسوں پر نظر ثانی کرکے انکو بڑھائے تاکہ مالی خسارے سے نمٹا جاسکے،موجودہ میڈیکل اور ہاؤس الاؤنس کو تبدیل کرکے صوبائی حکومت کی قیمت کے برابر کیا جائے اورمرمت ،سیکورٹی اور دیگر اخراجات کے پیسے کیمپس کے اندر رہائش پذیر ملازمین سے وصول کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری