94af5809 c4de 4d5e 8add f80201160dd6

دسمبر 2020 میں کئی ممالک سے درآمدات میں غیر معمولی اضافہ

ویب ڈیسک (سلام آباد): دسمبر 2020 میں کئی ممالک سے درآمدات میں غیر معمولی اضافہ، دستاویز کے مطابق دسمبر 2020 میں چین سے درآمدات میں 122 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر میں چین سے درآمدات کا حجم 2 ارب 47 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ دسمبر 2019 میں چین سے درآمدات ایک ارب 11 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں۔

دسمبر 2020 میں فیڈریشن آف روس سے درآمدات میں 1960 فیصد اضافہ ہوا، گذشتہ ماہ فیڈریشن آف روس سے درآمدات کا حجم 39 کروڑ ڈالرز رہا جبکہ دسمبر 2019 میں فیڈریشن آف روس سے درآمدات ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائِیلی عوام کا جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

دسمبر 2020 میں انڈونیشیاء سے درآمدات 185 فیصد بڑھیں، گذشتہ ماہ انڈونیشیاء سے درآمدات کا حجم 54 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ دسمبر 2019 میں انڈونیشیاء سے درآمدات 19 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تھیں۔

دسمبر 2020 میں امریکہ سے درآمدات میں 72 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر میں امریکہ سے درآمدات 43 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ دسمبر 2019 میں امریکہ سے درآمدات کا حجم 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا

دسمبر 2020 میں سعودی عرب سے درآمدات میں 125 فیصد اضافہ ہوا، گذشتہ ماہ سعودی عرب سے 34 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی درآمدات رہیں جبکہ دسمبر 2019 میں سعودی عرب سے درآمدات کا حجم 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھا۔

دسمبر میں یواے ای 25 ,قطر 10 اور اٹلی سے درآمدات میں 30 فیصد کمی ہوئی، دسمبر 2020 میں الجیریا 30 اور کانگو سے درآمدات میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے۔