54545454545

دنیا کےنقشے پرپختونخوا کا نام لانے والی پارٹی اے این پی ہے، ثمرہارون بلور

ویب ڈیسک(پشاور): اے این پی صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلورنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے 100 سال مکمل کر لیے ہیں، باچا خان کے فلسفے پر ہمارا کام جاری رہیگا،باچا خان بابا نے پختونوں کے لیے ہر قسم کی مشکلات برداشت کیں۔

انہوں نے کہا کہ باچاخان کے بیٹے غنی خان نے اپنی شاعری سے قوم کو بیدار رکھا،باچاخان بابا نے زندگی کے 37 سال جیل میں گزارے لیکن اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے، آج ہر ایک پاکستانی اے این پی کے قائدین کے فلسفے کو مانتا ہے
ولی خان بابا نے ہر چھوٹی بڑی قومیت کو ایک ٹیبل پر اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 73 کا آئین دینے میں اے این پی کے مشران کی جدوجہد سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، ولی خان کی سیاسی سوچ کو آج پورا پاکستان مانتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مزید 7041 غیر قانونی مقیم افغانی لوٹ گئے، تعداد 5 لاکھ سے متجاوز

انکا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ پہلے اے این پی نے اس دور میں لگایا تھا، آج ہمارے پنجاب کے بہن بھائی بھی یہی نعرہ لگاتے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی نظریاتی پارٹی ہے۔ولی خان نے افغانستان میں جنگ کو فساد کہا تھا، اور اس میں خوفناک خونریزی کی پیشنگوئی کی تھی،آج ہر کوئی افغان جنگ کو اسی نظر سے دیکھ رہا ہے، کاش اس وقت ولی خان کی بات مان لی ہوتی تو آج یہ دن نہ ہوتا۔

ثمر بلور کا کہنا تھا کہ یہ ہم ہی تھے جو 18 ترمیم لے کر آئے اور اس سے تاریخی اقدامات ہوئے، دنیا کے نقشے پر پختونخوا کا نام لانے والی پارٹی اے این پی ہے، اے این پی کے لیڈرز نے بہت بھاری قیمت ادا کی اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کی لیکن پیچھے نہیں ہٹے۔ ہم نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا، 10 یونیورسٹی بنائیں ہم نے ہسپتال بنائے اور لوگوں کو صحت و تعلیم مہیا کی
میرے سسر سمیت کئی ایک نے جان کی قربانی دی لیکن اصولی موقف سے نہیں ہٹے،عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں تاریخی ترقیاتی کام ہوئے،اے این پی نے اپنے نوجوانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا