f4477fc5 1a39 4bb9 a3a8 b41d07e0921e

صحت انصاف کارڈ پلس کا صوابی میں باقاعدہ افتتاح

ویب ڈیسک (صوابی): صحت انصاف کارڈ پلس کا صوابی میں باقاعدہ افتتاح، صحت انصاف کارڈ پلس کا افتتاح وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر صحت خیبر پختونخواہ نے کی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی وژن کے مطابق صحت کارڈ پلس کا منصوبہ شروع کیا، اسلام کا نام استعمال کرنے والے لوگوں نے اس صوبے کے لیے کیا کیا؟ پچھلے دور حکومتوں میں انہوں نے صرف اپنے جیبوں کے لیے کام کیا، مولانا فضل الرحمن اور اسفندیار خان کو بھی صحت انصاف کارڈ پلس مبارک ہوں، امیر مقام صاحب کو صحت انصاف کارڈ کے دو کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  رستم، ملائشیاء ٹریفک حادثے میں جاں بحق 3 افراد کی نماز جنازہ ادا

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیص کا کہنا ہے کہ روزیر اعظم عمران خان کا خیبر پختونخواہ کے عوام کے لیے صحت انصاف کارڈ پلس ایک تحفہ ہے۔ پاکستانی قوم کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
تحریک انصاف کی حکومت میں خیبر پختونخواہ کی تمام بڑے مسائل حل کرینگے، تحریک انصاف کی حکومت میں صوابی کے لیے میگا پراجیکٹ شروع کیے، شناختی کارڈ کے ذریعے خاندان کے آٹھ افراد کو دس لاکھ روپے سالانہ تک علاج کے لیے مہیا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  جمرود، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پتنگ نامی افغانی جاں بحق

وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ پورے خیبر پختونخواہ کی عوام کو یہ سہولت مہیا کی جائے گی، وزیر صحت خیبر پختونخواہ کے مطابق صحت انصاف کارڈ پلس خیبر پختواہ کے باقی اضلاع کے لیے 31 جنوری سے کارآمد ہوگا، اس پروگرام پر سالانہ 20 ارب روپے خرچ ہوگا۔