s

صحت کارڈ پلس اسکیم موجود حکومت کا صوبے کے عوام کے لئے بڑا تحفہ ہے،وزیر اعلی خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک (صوابی):وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود کا صحت کارڈ پلس کے سلسلے میں تقریب سے خطاب، محمود خان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پلس اسکیم موجود حکومت کا صوبے کے عوام کے لئے بڑا تحفہ ہے، اس مہینے کے آخر تک صوبے کی سو فیصد آبادی کو صحت کارڈ کی توسیع کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

ضم شدہ اضلاع کی سو فیصد آبادی تک صحت کارڈ اسکیم پہلے ہی سے توسیع دی گئی ہے، اگلے بجت میں ضم شدہ اضلاع کے عوام کے لئے صحت کارڈ کے تحت سالانہ چھ لاکھ روپے کی رقم بڑھا کر 10 لاکھ روپے کردی جائے گی،

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب

وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں کسی نے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اور کسی نے پختونوں کا علمبردار بن کر صوبے کے عوام کو دھوکہ دیا، ان لوگوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کے علاوہ عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا، اب ان لوگوں کا وقت گزر چکا ہے عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے، یہ لوگ اب بے روزگار ہو گئے ہیں تو یہ بھی مفت علاج کے لئے صحت کارڈ سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، عمران خان کا وژن ہے کہ ملک میں کئی بھی شخص بھوکا نہیں سوئے گا، موجودہ صوبائی حکومت نے دو سال کی مختصر مدت میں صوبے میں تین بڑے میگا پراجیکٹس مکمل کیے، صوبے میں مواصلات، توانائی اور صنعت سمیت دیگر شعبوں میں میگا منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے، ان منصوبوں کی تکمیل سے یہ صوبہ تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا، خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جس نے فوڈ سکیورٹی پالیسی تیار کر لی ہے، اس پالیسی پر عمل درآمد سے صوبہ زرعی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا.

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر خارجہ کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم