16 000 kp students being provided computer education bangash 1548004026 4619

صوبائی وزیرتعلیم کامران بنگش کاعلاقہ قمبرخیل میں کھلی کچہری سے خطاب

ویب ڈیسک (جمرود): صوبائی وزیرتعلیم کامران بنگش نے کہا کہ وزارت خزانہ کی طرف سے صوبے کے کالجزکے لئے 1900 لیکچررز کی نئی اسامیوں کی منظوری ہوچکی ہے، لیکچررز کی ریکروٹمنٹ کا عمل جاری ہے، قبائلی اضلاع میں 300 ایڈہاک لیکچررز کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے، ایڈہاک لیکچررز کی بھرتی کے لئے صوبائی اسمبلی سے بل پاس کیا ہے، قبائلی اضلاع کی اسامیوں پر مقامی شہری ہی بھرتی ہوں گے، صوبائی حکومت محروم قبائلی اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔

مزید پڑھیں:  وانا، فطرانہ فی کس 248 روپے مقرر کر دیا گیا

دہشت گردی کے دورمیں تباہ ہونے والے پچاس سکولوں کی تعمیرنوکا کام شروع ہوچکاہے، خیبرتحصیل باڑہ میں تعلیم وصحت اورآبپاشی کے بڑے منصوبوں کا آغازہوچکاہے، تحصیل باڑہ میں دو ڈگری کالجوں کے فیزیبیلیٹی سروے کی منظوری ہوچکی ہے، کھلی کچہری میں قبائلی عمائدین، سیاسی وسماجی کارکنوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق