swarajya 2020 05 5fd9263a 0e70 43f1 8eb2 cfea5d0f67cb asadqaiser

میری مراعات اورسب کچھ عوام ہے۔سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر

ویب ڈیسک(صوابی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاباچاخان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ پاکستان میں کورونا سے لڑنے میں وزیر اعظم کی پالیسی خوش آئند رہی،صوابی میں 1کروڑ40لاکھ روپے کی لاگت سے ہسپتال کی نئی عمارت بنا رہے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیر صحت کو ہدایت کی ہے کہ ہسپتال میں مسینگ فیسلٹی جلد دور کرےگدون انڈسٹری اسٹیٹ کیلئے نئی سڑک بنائہ جائے گی، مردان سے صوابی تک سٹرک کی دوبارہ تعمیر پر کام جلد شروع ہوگا،صوابی کی عوام کیلئے گیس اور بجلی کے نئے منصوبے پر کام کررہے۔

مزید پڑھیں:  داعش کا ماسکو پر حملہ کرنا ناقابل یقین ہے، ترجمان روسی وزارت خارجہ

انکا مزید کہنا تھا کہ صوابی میں معذور افراد کیلئے سکول اور ہسپتال کاجنوری کے آخر میں افتتاح وزیر اعظم عمران خان کرئے گے، ہم سیاست کرتے ہیں تو عوام کی خاطر کرتے ہیں،ہم اپوزیشن کی طرح سیاست نہیں کرتےمیں نے حکومت میں رہ کر آمدن سےزائد اثاثے نہیں بنائے،میری مراعات اور سب کچھ عوام ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان، سماعت آج ہوگی