unnamed 90

پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام ترکوشیش کررہا ہے،استاد کریم خلیلی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)حزب وحدت اسلامی افغانستان کے سربرہ استاد کریم خلیلی نے آئی ایس ایس آئی میں عوامی مکالمے سے خطاب کیا ،انہوں کا کہنا تھا کہ ہمارے پاکستان کے ساتھ انتہایی برادرانہ اور قریبی تعلقات ہیں،امن ایک کثیر الجہتی عمل ہے یہ صرف عالمی سیاست میں موضوع بحث نہیں ہےدنیا کے ایک حصہ میں ہونے والے واقعہ سے دنیا کے دیگر حصوں کا تعلق ہوتا ہے جیسے. کہ کورونا وباء تھی اسی طرح دنیا کے کسی ایک حصہ میں جنگ دنیا کے دیگر خطوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔

کریم خلیلی کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کی افغان امن عمل خواتین, بچوں کے حقوق, امتیازی سلوک سے پاک اور سب کے لیے خوشحالی بخش ہواب افغانستان میں قیام امن ایک سنجیدہ معاملہ ہے،ہم چاہتے ہیں کہ ایسا امن افغانستان میں لایا جایے جو کسی کے لیے پریشانی کا باعث نہ ہو بلکہ سب کے لیے قابل قبول ہو

مزید پڑھیں:  190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے اس حصے میں امن کثیر الجہتی اور کثیر لاسمتی ہونا چاہیےہم ایسا امن چاہتے ہیں جو کہ علاقائی اور عالمی ضروریات کے مطابق ہواسلام آباد میں دو دن ہوئے اور اس دوران اسلام آباد میں پاکستانی قیادت سے امن کے حوالے سے نشستیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ،جیل سے پمز ہسپتال منتقل

ہم ایسا امن چاہیتے ہیں جو ہمارے کسی ہمسایے کے لیے پریشانی کا باعث نہ ہو،دوحہ میں امن مزاکرات کا دوسرا مرحلہ جاری ہےامید رکھتے ہیں کہ عالمی ممالک اس پیچیدہ مرحلے میں افغانستان کی مدد کریں گے،میں پاکستانی قیادت کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتا ہوں،پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے تمام تر کوشیش کر رہا ہے۔افغانستان میں قیام امن سے اس خطے اور تمام ہمسایہ ممالک کو فائدہ ہو گا چیلنجز اور مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوگا۔